ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا وائرس: ضلع اڈپی کی کئی جامع مساجد میں نماز کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان

کورونا وائرس: ضلع اڈپی کی کئی جامع مساجد میں نماز کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان

Thu, 19 Mar 2020 12:14:14    S.O. News Service

اڈپی 19/مارچ (ایس او نیوز) کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں اور جو احکام جاری کیے ہیں اس کے مطابق اڈپی کی جامع مسجد سمیت ضلع کے مختلف علاقوں کی مساجد  میں بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر نماز کے اوقات اور معمولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

جامع مسجد اڈپی سمیت کنداپور، گنگولی و دیگر کئی مساجد میں انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے  اعلان جاری کیا گیا ہے کہ فجر کی نماز کو چھوڑ کر بقیہ چار وقت کی نمازیں اذان ہونے کے فوری بعد اداکی جائیں گی۔ جبکہ جمعہ 12.40کوہوگی،12.45کو خطبہ شروع ہوگا اور جماعت 12.55پر کھڑی ہوجائے گی۔  مردوںجامع کےمسجد اڈپی میں مسجد کے منبر والے ہال میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ تمام مصلیوں کو ہا ل کے باہری حصے میں نماز اداکرنی ہوگی۔ پنچ وقتہ نمازوں میں ہر نماز کے بعد اس مقام کو ڈیٹول سے صاف کیا جائے گا۔ 

اڈپی جامع مسجد انتظامیہ کے مطابق آئندہ نظر ثانی کے بعد اعلان کرنے تک مسجد میں خواتین کے لئے نماز، بچوں کا مدرسہ اور اسٹڈی کلاس وغیرہ کی سہولت بھی دستیاب نہیں رہے گی۔ 


Share: